منگلورو:17؍جون(ایس اؤ نیوز)جنوبی ریلوے ڈویزن نے کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رکھی گئیں ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیاہے۔
چنئی سنٹرل۔ منگلورو (نمبر 02685)یومیہ سوپر فاسٹ ٹرین بدھ یعنی 16جون کو شروع ہوگئی ہے۔ منگلورو ۔ چنئی سنٹرل (نمبر 02686) ریل 17جون کو شروع ہوگئی ہے
تروننت پورم سنٹرل ۔ منگلورو (نمبر 06347)اسپشل ٹرین بھی 16جون کو اپنا سفر شروع کی ہے تو منگلورو ۔ تروننت ورم سنٹرل (نمبر 06348) 17جون کو اپنا سفر شروع کیا ہے۔
منگلورو سنٹرل ۔ ناگر کوئیل (نمبر 06605)ایرناڑ خصوصی ٹرین بھی بدھ کو پٹری پر چلی ۔ اسی طرح17جون کو ناگر کوئیل ۔ منگلورو سنٹرل (نمبر 06606)ریلوے لائن پر اترچکی ہے
کوئمبتور جنکشن ۔ منگلورو سنٹرل (نمبر 06323)اور منگلورو سنٹرل ۔کوئمبتور جنکشن (نمبر 06324)ٹرینیں بھی بدھ سے اپنا سفر شروع کریں گی۔
منگلورو سنٹرل ۔ چنئی سنٹرل (نمبر 06628)ویسٹ کوسٹ یومیہ سوپر فاسٹ ٹرین بھی بدھ سے سفر شروع کی ہے تو چنئی سنٹر۔ منگلورو (06627)ویسٹ کوسٹ ٹرین 17جون سے اپنا سفر شروع کرچکی ہے
منگلورو ۔ لوک مانیا تلک (02620) مستیہ گندھا ایکسپرس یومیہ ٹرین 15جون سے اور لوک مانیا تلک ۔ منگلورو سنٹرل (02619)ٹرین 16جون سے اپنا سفر جاری کردیا ہے۔